۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ حسن ترابی

حوزہ/ بلتستان پاکستان کے نامور عالم دین اور مدرس حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ترابی قلیل مدت علیل رہنے کے بعد، گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان پاکستان کے نامور عالم دین اور مدرس حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ترابی قلیل مدت علیل رہنے کے بعد، گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

بلتستان پاکستان کے بزرگ عالم دین شیخ حسن ترابی رحلت فرما گئے

تفصیلات کے مطابق، مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ترابی جامعه محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد کے مدرس، علاقۂ طولتی کے سابق امام جمعہ اور ایک مبلغ و خطیب توانا تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ترابی کی رحلت پر، بلتستان بھر کے علمائے کرام، دینی مدارس کے سربراہان اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بلتستان پاکستان کے تمام مجامع کے سربراہان سمیت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ حسن جعفری نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الگ الگ تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نامور عالم دین اور مدرس علامہ شیخ محمد حسن ترابی کی نمازِ جنازہ، مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کرنے کے بعد مرحوم و مغفور کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا ہے۔

بلتستان پاکستان کے بزرگ عالم دین شیخ حسن ترابی رحلت فرما گئے

مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر حسین الحسینی اور دیگر علمائے کرام سمیت شہر کے معززین اور ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین شریک تھے۔

بلتستان پاکستان کے بزرگ عالم دین شیخ حسن ترابی رحلت فرما گئے

حوزه نیوز ایجنسی، اس عظیم عالم دین کے فقدان پر بلتستان پاکستان کے علمائے کرام سمیت ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .